Zarb-e-Kaleem

Hindi Musalman | Zarb-e-Kaleem-019

Hindi Musalman

Hindi Musalman

Hindi Musalman in urdu Tashreeh

پہلا شعر کی تشریح

معانی: غدارِ وطن: قوم کو نقصان پہنچانے والا ۔ برہمن: ہندو ۔ گداگر: فقیر ۔

مطلب: یہاں علامہ نے ان مسلمانوں کی بات کی ہے جو تقسیم برصغیر سے پہلے کے ہیں اور کہا ہے کہ برہمن مسلمان کو وطن کا غدار سمجھتا ہے کیونکہ وہ خیال کرتا ہے کہ مسلمان الگ وطن کا مطالبہ کرتے ہیں اور ہمارا ساتھ نہیں دیتے ۔ انگریز مسلمان کو بھکاری سمجھتا ہے اور کہتا ہے کہ مسلمان ہر وقت کچھ نہ کچھ مانگتا ہی رہتا ہے کبھی نوکریاں اور کبھی اسمبلیوں کی ممبریاں اور کبھی حقوق ۔

 دوسرا شعر کی تشریح

معانی: پنجاب کے اربابِ نبوت: مرزا قادیانی کے دعوے ۔ شریعت: احکام مذہب ۔ پارینہ: پرانا ۔

مطلب: پنجاب میں مرزا غلام احمد قادیانی جس نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا کے پیروکار یہ کہتے ہیں کہ ہماری شریعت سچی ہے اور یہ پرانے مسلمان جو ہمارے نبی کو نہیں مانتے وہ کافر ہیں

 تیسرا شعر کی تشریح

مطلب: ان حالات میں جب کہ ہر طرف سے مسلمان کے خلاف جھوٹی باتیں ہو رہی ہیں دیکھیے کون مرد حق پیدا ہوتا ہے اور کب پیدا ہوتا ہے اور کب سچی بات کہنے والا مسلمانوں میں آتا ہے ۔ میرا چھوٹا سا غریب دل تو اسی کشمکش میں رہتا ہے کہ کب خدا کی طرف سے ایسا مرد حق آتا ہے اور ہندوستان کے مسلمانوں کو صحیح راستہ دکھاتا ہے

Hindi Musalman in Roman Urdu

Gaddar-e-Watan Iss Ko Batate Hain Barhaman
Angraiz Samjahta Hai Musalman Ko Gadagar

Punjab-e-Arbab-e-Nabuwwat Ki Shariat
Kehti Hai Ke Ye Momin-e-Parina Hai Kafir

Awazah-e-Haq Uthta Hai Kab Aur Kidhar Se
‘Makeen Dilkam Manda Daren Kashmakas Andar

Indian Muslim In English

Brahmans dub him as foe to native land
The English call him beggar on the other hand

The code of prophet born in Punjab says
This ancient Muslim owns many pagan ways

When and whence the call to truth shall rise
My humble heart is feeling much surprise

Full Book Zarb-e-Kaleem 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *