Bang-e-Dra

Tifl-e-Sheer Khawaar | Young Baby | Bang-e-Dra: 033

Tifl-e-Sheer Khawaar

 

Tifl-e-Sheer Khawaar

Tifl-e-Sheer Khawaar with Urdu Tashreeh

پہلا شعر کی تشریح
معانی: طفلِ شیر خوار: دودھ پیتا بچہ ۔ چلانا: زور سے رونا ۔ مہرباں : محبت کرنے والا ۔ نامہرباں : جو شفقت سے کام نہ لے ۔
مطلب: علامہ اقبال ایک دودھ پیتے بچوں کی نفسیات پر بھی کتنی گہری نظر رکھتے تھے اور اس حوالے سے اور اپنے نقطہ نظر کے اظہار میں جو طرز عمل اختیار کرتے تھے اس کا اندازہ زیر تشریح نظم سے ہوتا ہے ۔ یہاں وہ ایک دودھ پیتے بچے سے مخاطب ہو تے ہوئے فرماتے ہیں کہ اے طفلِ ناداں تیرے ہاتھ میں چاقو دیکھ کر مجھے خطرے کا احساس ہوا ۔ چنانچہ میں نے اسے تیرے ہاتھ سے چھین لیا اس پر تو چیخ پڑا ۔ اس لیے کہ تجھے اس حقیقت کا علم نہ تھا کہا اس تیز دھار ہتھیار سے تجھے نقصان بھی پہنچ سکتا ہے ۔ مگر تو نے تو میرے اس عمل کو نامہربانی پر محمول کیا حالانکہ میرا یہ فعل تو خالصتاً مہربانی کا حامل تھا
دوسرا شعر کی تشریح
معانی: نو وارد: نیا نیا داخل ہونے، آنے والا ۔ اقلیمِ غم: دکھوں کا ملک، مراد دنیا ۔ نوکِ قلم : قلم کا چبھنے والا باریک سرا ۔
مطلب: ۔ اس کے بعد تو نے قریب پڑا ہوا قلم اٹھا لیا تجھے تو اس امر کا علم بھی نہ تھا کہ اس قلم کی نوک کتنی تیز اور باریک ہے ۔ کہیں چبھ گئی تو تکلیف سے رونے لگے گا
تیسرا شعر کی تشریح
معانی: بے آزار: جس سے کوئی تکلیف نہ پہنچے ۔
مطلب: نہ جانے تو ان تکلیف دینے والی اشیاَ کا گرویدہ کیوں ہے ۔ کھیلنا ہے تو اس کاغذ کے ٹکڑے سے کھیل کہ اس کے لمس سے تجھے قطعی طور پر تکلیف نہ پہنچے گی
چوتھاشعر کی تشریح
معانی: چینی کی بلی: بلی کی شکل میں بنا ہوا چینی کا کھلونا ۔
مطلب: ارے بچے! مجھے یہ تو بتا کہ تیرے کھلونے کیا ہوئے ۔ تیری گیند کہاں ہے اور چینی کی وہ خوبصورت بلی کیا ہوئی جس ک سر ٹوٹا ہوا ہے
پانچواں شعر کی تشریح
معانی: غبارِ آرزو: تمناؤں کی گرد ۔ آنکھ کھلتے ہی: مراد ہوش سنبھالتے ہی ۔ شرارِ آرزو: خواہش کی چنگاری ۔
مطلب: پیدا ہونے سے قبل تو تجھ میں کسی خواہش کا وجود نہ تھا کہیں اس عالم رنگ و بو کی فضا میں آتے ہی خواہشات نے تجھے گھیر لیا ۔
چھٹاشعر کی تشریح  
معانی: جنبش: حرکت، ہلنے کی حالت ۔ طرزِ دید: دیکھنے کا انداز ۔ پوشیدہ: چھپی ہوئی ۔ تیری صورت: تیری طرح ۔ نوزائیدہ: نئی نئی پیدا ہوئی ۔
مطلب: مراد یہ کہ جو چیز تجھے پسند آ جاتی ہے اسی کو ہتھیانے کی کوشش کرتا ہے کہ تیری خواہشات بھی تیری طرح نئی نئی وجود میں آئی ہیں
ساتواں شعر کی تشریح
معانی: آزاد ِ قیدِ امتیاز: مراد لوگوں میں فرق کرنے کی قید، حاجت سے بَری ۔ ہویدا: ظاہر، کھلا ۔
مطلب: میں جانتا ہوں کہ تیرا وجود ابھی ہر نوع کے اختلاف و امتیاز سے یکسر آزاد ہے ۔ تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ اب بھی قدرت کے بیشتر اسرار تجھ پر آشکارا ہیں ۔ ہر چند کہ تو ان کا اظہار اپنی زبان سے نہیں کر سکتا
آٹھواں شعر کی تشریح
معانی: چلاتا ہے: روتا ہے ۔ من جاتا ہے: راضی ہو جاتا ہے ۔ کیا تماشا ہے: عجیب بات ہے ۔
مطلب : اے بچے! جب بھی کسی چیز کے چھینے جانے کی بنا پر مجھ سے بگڑتا ہے اور غم و غصے کی حالت میں گریہ و زاری کے ساتھ چلانے لگتا ہے تو میں تجھے بہلانے کے لیے تیرے ہاتھ میں ردی کاغذ کا ایک ٹکڑا تھما دیتا ہوں ۔ عجب تماشا ہے کہ اس عمل سے ہی تو بہل کر خاموش ہو جاتا ہے
دسواں شعر کی تشریح
معانی: ہم آہنگ: ایک جیسے خیال کا ۔ تلون آشنا: جس کا مزاج ہر پل بدلتا رہے ۔
مطلب: اے عزیز تیری یہ عادت بالکل میری عادت سے ملتی جلتی ہے ۔ یعنی تیری طرح میں بھی تغیر پذیر فطرت کا حامل ہوں
گیارہواں شعر کی تشریح
معانی: عارضی: وقتی، پل دو پل کی ۔ شیدائی: عاشق ۔
مطلب: میں بھی تو عارضی خوشی میں مست ہو جاتا ہوں اور صورت حال اس کے برعکس ہو تو چیخنے چلانے لگتا ہوں ۔ میری بھی یہی کیفیت ہے کہ غصہ بھی جلد آ جاتا ہے اور اس کے بعد جلد ہی من جاتا ہوں
بارہواں شعر کی تشریح
معانی: حسن ظاہری: مراد چہرے کی خوبصورتی ۔ نادانی: ناسمجھی ۔
مطلب: میری آنکھوں کو بھی ظاہری حسن پوری طرح مسحور کر دیتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ میری نادانیاں بھی تیری نادانی سے کسی طرح کم نہیں
تیرہواں شعر کی تشریح
معانی: تیری صورت: تیری طرح ۔ طفلِ ناداں : کم عقل بچہ ۔
مطلب: میں بھی تیری مانند کبھی روتا ہوں اور کسی مرحلے پر ہنستے اور قہقہے لگاتا ہوں اگر دیکھنے کو بے شک نوجوان ہوں لیکن عملی سطح پر تیری مانند طفلِ نادان ہوں یعنی میری حالت بھی بالکل ایک شیر خوار بچے کی سی ہے

Tifl-e-Sheer Khawaar in Roman Urdu

Main Ne Chaqu Tujh Se Cheena Hai To Chillata Hai Tu
Mehrban Hun Main, Mujhe Na-Mehrban Samjha Hai Tu

Phir Para Roye Ga Ae Nauwarad-e-Aqleem-e-Ghum
Chubh Na Jaye Dekhna! Bareek Hai Nauk-e-Qalam

Ah! Kyun Dukh Dene Wali Shay Se Tujh Ko Pyar Hai
Khail Iss Kaghaz Ke Tukre Se, Ye Be-Azaar Hai

Gaind Hai Teri Kahan, Cheeni Ki Billi Hai Kidhar?
Woh Zara Sa Janwar Toota Huwa Hai Jis Ka Sar

Gaind Hai Teri Kahan, Cheeni Ki Billi Hai Kidhar?
Woh Zara Sa Janwar Toota Huwa Hai Jis Ka Sar

Tera Aaeena Tha Azad-e-Ghubar-e-Arzu
Ankh Khulte Hi Chamak Utha Sharar-e-Arzu

Hath Ki Junbish Mein, Tarz-e-Deed Mein Poshida Hai
Teri Soorat Arzu Bhi Teri Nauzaeeda Hai

Zindagaani Hai Teri Azad-e-Qaid-e-Imtiaz
Teri Ankhon Par Haweda Hai Magar Qudrat Ka Raaz

Jab Kisi Shay Par Bigar Kar Mujh Se, Chillata Hai Tu
Kya Tamasha Hai Raddi Kaghaz Se Mann Jata Hai Tu

Aah! Iss Adat Mein Hum Ahang Hun Main Bhi Tera
Tu Talawwan Ashna, Main Bhi Talawwan Ashna

Arzi Lazzat Ka Shaidai Hun, Chillata Hun Main
Jald Aa Jata Hai Gussa, Jald Mann Jata Hun Main

Meri Ankhon Ki Lubha Leta Hai Husn-e-Zahiri
Kam Nahin Kuch Teri Nadani Se Nadani Meri

Teri Soorat-Gah Giryan-Gah Khandan Main Bhi Hun
Dekhne Ko Naujawan Hun, Tifl-e-Nadan Main Bhi Hun

Young Baby in English

I took a knife away from you and you shriek.
I am kind, but you thought I was being unkind.

Then you will lie there and cry, you who have just arrived in this world of sorrow.
Make sure it does not prick you! The tip of the pen is so slender.

Ah! Why are you so fond of a thing which will give you pain?
Play with this piece of paper—that is harmless.

Where is your ball? Where is your china cat?
That little animal with the broken head?

Your mirror was free from the dust of desire.
As soon as your eyes opened, the spark of desire shone out.

It is hidden in the movement of your hands, in the way you see.
Like you, your desire is also new‐born.

Your life is free of the prison of discretion.
Perhaps the secret of nature is manifest to your eyes.

When you are angry with me about something, you shriek.
What a sight! You are made happy with a piece of waste‐paper!

In this habit, I am in harmony with you.
You are capricious; I am also capricious.

My eyes are enchanted with all the beauty they see before them.
My foolishness is no less than yours.

Like you, I sometimes weep; and sometimes I laugh.
I appear to be a foolish adolescent, but I am also a baby

Full Book with Translation BANG-E-DRA

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *