Zarb-e-Kaleem

Zameen o Asman | The Earth And The Sky | Zarb-e-Kaleem-009

Zameen o Asman

Zameen o Asman

Zameen o Asman with Urdu Tashreeh

معانی: بہاراں : موسم بہار ۔ خزاں : پت جھڑ ۔
مطلب: اے شخص جس کو تو موسم بہار سمجھتا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ دوسرے کے لیے خزاں کا موسم ہو ۔ کیونکہ غم و خوشی ، پستی و بلندی اور بہار و خزاں کا تعلق آدمی کی اندرونی کیفیات پر مبنی ہے ۔ ایک غم زدہ شخص کو موسم بہار بھی خزاں لگے گا اور ایک خوشیوں سے بھرپور شخص کا موسم خزاں بھی بہار کی مانند گزرے گا

معانی: احوال: حال کی جمع، یعنی کائنات میں ہونے والے واقعات اور تبدیلیاں ۔ لحظہ: لمحہ ۔ دگرگوں : الٹ جانا ۔ سالک: مسافر ۔ سودوزیاں : نفع نقصان ۔
مطلب: اے زندگی کی راہ پر چلنے والے مسافر چونکہ ہر شخص کو اپنے حالات اور کیفیات کے بدلنے پر بیرونی دنیا کے حالات بھی بدلے ہوئے نظر آتے ہیں اس لیے تو نفع اور نقصان کی فکر کیے بغیر اور صرف اپنے نقطہ نظر کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہ اور اس بات کو پیش نظر رکھ کہ احوال ہر لحظہ بدلتے رہتے ہیں ۔ ہوسکتا ہے تیری ایک لمحہ کی مشکل دوسرے لمحہ میں آسان ہو جائے

معانی: فلک: آسمان ۔
مطلب: حالات کی دگرگونی کی صورت میں یہ بھی ممکن ہو سکتا ہے کہ جس آسمان کو تو اپنی زمین کا آسمان سمجھتا ہے وہ کسی اور جہان کی زمین ہو اور اس کا آسمان کوئی اور ہو کیونکہ ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں اس لیے اے مسافر تو چلتا رہ ہمت نہ ہار ۔ احوال کے ادل بدل کی فکر نہ کر صرف چلتا رہ ۔ اس طرح تو ایسی منزلیں طے کر لے گا جو تیرے ذہن و فکر میں بھی نہیں ہوں گی ۔ مسلمان کو درس عمل دینے کا اقبال نے یہ نہایت ہی انوکھا اور سچا طریقہ اپنایا ہے

Zameen o Asman with Urdu Roman

Mumkin Hai Ke Tu Jis Ko Samajhta Hai Baharan
Auron Ki Nighahonmein Woh Mousam Ho Khazan Ka

Hai Silsila Ahwal Ka Har Lehza Dirgargoon
Ae Salik-e-Reh, Fikar Na Kar Sood-o-Zayan Ka

Shaid Ke Zameen Hai Ye Kisi Aur Jahan Ki
Tu Jis Ko Samajhta Hai Falak Apne Jahan Ka

The Earth And The Sky in English

Perhaps the part of year that Spring you deem
In othersview destructive Autumn it may seem

The worldly affairs one pattern donʹ t retain
So pilgrim wise, think not of lossand gain

Thething you takefor sky ofearthly tract
Perhaps is soil of some other world in fact

Full Book Zarb-e-Kaleem 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *