Zarb-e-Kaleem

Subah | Morning | Zarb-e-Kaleem-004

Subah

Subah

Subah with Urdu Tashreeh

پہلا شعر کی تشریح
معانی: سحر: صبح ۔ فردا: آنے والا کل ۔ امروز: آج ۔ سحر: صبح ۔
مطلب: یہ صبح جو ہر روز سورج کے طلوع ہونے سے پیدا ہوتی ہے اور جس سے آج کی صبح آنے والے کل کی صبح بن جاتی ہے معلوم نہیں کہاں سے پیدا ہوتی ہے ۔ مراد یہ ہے کہ مجھے اس کی جغرافیائی قسم کی تفتیش کی ضرورت نہیں 

دوسرا شعر کی تشریح
معانی: سحر: صبح ۔ لرزتا ہے: کانپتا ہے ۔ شبستانِ وجود: دنیا کی خواب گاہ ۔ اذان: حق کی آواز ۔
مطلب: لیکن وہ صبح جو انسانی جسم کے سیاہ خانے کے اندر لرزہ پیدا کر دیتی ہے اور پوری کائنات کو بیدار کر دیتی ہے وہ صبح بندہ مومن کی اذاں سے پیدا ہوتی ہے ۔ مراد یہ ہے جب مردِ خدا جو عشق سے بھرپور ہو جب حق کی آواز بلند کرتا ہے تو اس کی پرجوش آواز سے جو جہالت تاریکی کے بعد سحر پیدا ہوتی ہے اس سے پوری کائنات کا وجود کانپ اٹھتا ہے

Subah in Urdu Roman

Ye Sehar Jo Kabhi Farda Hai Kabhi Hai Amroz
Nahin Maloom Ke Hoti Hai Kahan Se Paida

Woh Sehar Jis Se Larazta Hai Shabistan-e-Wujood
Hoti Hai Banda-e-Momin Ki Azan Se Paida

Dawn in English

The morn (morning) that shifts so soon tomorrow new,
Whence it comes is only known to few:

The dark abode of being is shook by morn,
Which by Muslimʹs call to prayer is born.

Full Book with Translation Zarb-e-Kaleem

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *