Zarb-e-Kaleem

Mullah-e-Haram | Zarb-e-Kaleem-015

Mullah-e-Haram

Mullah-e-Haram

Mullah-e-Haram in urdu Tashreeh

پہلا شعر کی تشریح
معانی: حرم: کعبہ ۔ رسائی: پہنچ ۔ آدمی کا مقام: آدمی کا درجہ ۔
مطلب: پہلی بات تو یہاں یہ کرنے کی ہے کہ علامہ نے اپنے کلام میں جہاں بھی مولوی یا ملا کے خلاف بات کی ہے وہاں رسمی اور بے حقیقت قسم کے مولوی اور ملا مراد ہیں ۔ اس طبقہ کی بحیثیت مجموعی مخالفت علامہ کے کلام میں نہیں ملتی بلکہ کئی جگہ ان کے اوصاف حمیدہ بھی بیان ہوئے ہیں ۔ یہاں رسمی قسم کے ملاؤں کے متعلق علامہ کہتے ہیں کہ انہیں آدمی کے مقام کا علم نہیں ۔ آدمی تو خلیفۃ الارض ہے ۔ نائب خدا ہے اپنے اندر علم الاسما کا خزانہ رکھتا ہے ۔ صفاتِ خداوندی کا مظہر ہے ۔ اگر اے ملا تو بھی ان اوصاف سے بہرہ ور ہوتا تو خدا تک رسائی پا لینا تیرے لیے بھی ممکن تھا ۔ اب ایسا نہ ہونا کوئی تعجب کی بات نہیں کیونکہ تمہیں آدمی کے مقام کا ہی علم نہیں

دوسرا شعر کی تشریح
معانی: جلال: غیرت اور نرمی ۔ جمال: حسن و خوبی ۔ اذاں : نماز کا بلاوا دینا ۔
مطلب: تیری نمازیں حسن و خوبی اور شان و شکوہ سے محروم ہیں اور تیری اذان میں غافل دلوں کو بیدار کرنے ، تاریک قلوب میں روشنی پیدا کرنے اور اہل اسلام میں عمل و سعی کا ولولہ پیدا کرنے کا وہ جوہر نہیں ہے جو میری سحر نے دیا ہے ۔ مری سحر سے مراد اقبال کے نزدیک وہ سحر ہے جو اذان سے پیدا ہوتی ہے لیکن یہ سحر رسمی ملا کی اذان سے پیدا نہیں ہوتی ۔ صرف مردِ مومن کی اذان سے پیدا ہوتی ہے

Mullah-e-Haram in Urdu

Ajab Nahin Ke Khuda Tak Teri Rasayi Ho
Teri Nigah Se Hai Poshida Adami Ka Maqam

Teri Namaz Mein Baqi Jalal Hai, Na Jamal
Teri Azan Mein Nahin Hai Meri Sehar Ka Payam

Mullah Of The Mosque In English

I do not wonder if to God you find approach:
You know not rank of man for which you need reproach

Your worship is devoid of grandeur, charm and grace:
Your Call to Prayer at morn leaves cold and does not brace

Full Book Zarb-e-Kaleem 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *