Jihad | Zarb-e-Kaleem-021

WhatsApp Channel Join Now

Jihad

جہاد

فتویٰ ہے شیخ کا یہ زمانہ قلم کا ہے
دنیا میں اب رہی نہیں تلوار کارگر

معانی:جہاد: کافروں کے ساتھ جنگ ۔ فتویٰ ہے: مرزا غلام احمد قادیانی کا فتویٰ ۔

مطلب: ہندوستان کے بعض مسلمان مذہبی رہنماؤں خصوصاً مرزا غلام احمد قادیانی نے انگریزوں کو خوش کرنے کے لیے یہ فتویٰ دے دیا ہے کہ یہ زمانہ قلم کا ہے تلوار کا نہیں ۔ تلوار اس زمانے میں کام کی چیز نہیں رہی لہذا اسے ترک کر دینا ہی بہتر ہے ۔ صرف قلم سے اسلام کی اچھائیاں بیان کرنی چاہیے ۔ جہاد کا اس زمانے میں نام لینا مناسب نہیں

Fatwa Hai Sheikh Ka Ye Zamana Qalam Ka Hai
Dunya Mein Ab Rahi Nahin Talwar Kargar

This is an age, our canonist’s new dictum assures us, of the pen:
In our world now the sword has no more virtue.

لیکن جنابِ شیخ کو معلوم کیا نہیں
مسجد میں اب یہ وعظ ہے بے سود و بے اثر

مطلب: لیکن ان مذہبی رہنماؤں کو کیا یہ معلوم نہیں ہے کہ مسجدوں میں اس قسم کی تقریر یا نصیحت کرنا بے فائدہ بھی ہے اور بے اثر بھی کیونکہ مسلمان ہی صحیح مسلمان نہیں رہا ۔

Lekin Janab-e-Sheikh Ko Maloom Kya Nahin?
Masjid Mein Ab Ye Waaz Hai Besood-o-Be-Asar

Has it not reached our pious oracle’s ear,
That in the Mosque such sermonizing nowadays has grown rhymeless and reasonless?

تیغ و تفنگ دستِ مسلماں میں ہے کہاں
ہو بھی تو دل ہیں موت کی لذّت سے بے خبر

معانی: تیغ و تفنگ: تلوار اور تیر ۔ دستِ مسلماں : مسلمان کا ہاتھ ۔ موت کی لذت: یعنی شہادت کی موت کا مزا ۔

مطلب: ایسی نصیحتیں کرنا اس لیے بے کار ہے کہ مسلمان کے پاس اب نہ تلوار ہے نہ بندوق یعنی وہ ہر قسم کی فوجی طاقت سے محروم ہے ۔ فرض کر لیں کہ تلوار اور بندوق مسلمان کے ہاتھ میں ہو بھی تب بھی وہ اسے استعمال نہیں کرے گا کیونکہ اس کا دل موت کی لذت سے بے بہرہ ہے ۔

Taeg-o-Tufnag Dast-e-Musalman Mein Hai Kahan
Ho Bhi, To Dil Hain Mout Ki Lazzat Se Be-Khabar

Where, in a Muslim’s hand, Will he find dagger or rifle?
And if there were, Our hearts have lost all memory of delight

کافر کی موت سے بھی لرزتا ہو جس کا دل
کہتا ہے کون اسے کہ مسلماں کی موت مر

معانی: لرزتا ہو: کانپتا ہو ۔

مطلب: جس مسلمان کا دل کسی کافر کی موت پر کانپ اٹھتا ہے اس سے یہ کہنا کہ اللہ کے راستے میں مسلمان کی حیثیت سے مر، بے فائدہ ہے ۔ کیونکہ جودوسروں کو مرتا ہوا دیکھ کر کانپ اٹھتا ہے وہ خود مرنے کے لیے کب تیار ہو گا ۔

Kafir Kimout Se Bhi Larazta Ho Jis Ka Dil
Kehta Hai Kon Usse Ke Musalman Ki Mout Mer

In death. to one whose nerves falter at even an infidel cut down,
Who would exclaim ‘Die like a Muslim!’

تعلیم اس کو چاہیے ترکِ جہاد کی
دنیا کو جس کے پنجہَ خونیں سے ہو خطر

معانی: ترکِ جہاد: جہاد کو چھوڑ دینا ۔ پنجہَ خونیں : خونی پنجہ سے، یعنی مسلمان سے ۔

مطلب: جب مسلمان کے پاس کسی قسم کی فوجی قوت ہی نہیں ہے تو ہمارے مذہبی رہنماؤں کو مسلمانوں کی بجائے ان لوگوں کو ترک جہاد کی نصیحت کرنی چاہیے جن کے پاس بے اندازہ فوجی قوت ہے اور جن کے ظالمانہ ہاتھ کمزور قوموں کے خون سے رنگیں ہیں ۔ مراد یہاں مغربی اقوام سے ہے ۔

Taleem Uss Ko Chahye Tark-e-Jahad Ki
Dunya Ko Jis Ke Panja-e-Khoonain Se Ho Khatar

Preach relinquishment of such crusades to him
Whose bloody fist menaces earth!

باطل کے فال و فر کی حفاظت کے واسطے
یورپ زرہ میں ڈوب گیا دوش تا کمر

معانی: باطل: جھوٹ ۔ فال و فر: شان و شوکت ۔ یورپ زرہ میں : یورپ نے جنگی لباس پہن لیا ۔

مطلب: یورپ والوں نے باطل کی شان و شوکت اور دبدبہ کی حفاظت کے واسطے اپنے آپ کو کندھے سے کمر تک زرہ پوش کر رکھا ہے یعنی وہ پوری طرح حق کے مقابلے میں باطل کی حفاظت کے لیے فوجی طاقت جمع کیے ہوئے ہیں ۔ ترک جنگ کی نصیحت ہمارے رہنماؤں کو یورپ والوں کو کرنی چاہیے نہ کہ مسلمانوں کو جن کے پاس کوئی فوجی سازوسامان یا طاقت نہیں ہے بلکہ ایمانی طاقت بھی کھو بیٹھے ہیں

Batil Ke Faal-o-Far Ki Hafazat Ke Waste
Yourap Zira Mein Doob Gya Dosh Ta Kamar

Europe, swathed cap‐a‐pie in mail,
Mounts guard over her glittering reign of falsehood

ہم پوچھتے ہیں شیخِ کلیسا نواز سے
مشرق میں جنگ شر ہے تو مغرب میں بھی ہے شر

معانی: شیخِ کلیسا نواز: مولوی جس نے گرجا پسند کر لیا ۔

مطلب: ان حالات میں جب یورپ پوری طرح فوجی سازوسامان سے آراستہ ہے اور مسلمان نہتا اور بے طاقت ہے ہم ان مذہبی رہنماؤں سے جنھوں نے جہاد کے خلاف فتویٰ دیا ہے پوچھتے ہیں کہ اگر جنگ اہل مشرق کے لیے بری ہے تو اہل مغرب کے لیے بری کیوں نہیں چونکہ یہ رہنما عیسائی نواز ہیں اس لیے وہ اہل مغرب کے خلاف فتویٰ نہیں دے سکتے

Hum Poochte Hain Sheikh-e-Kalisa Nawaz Se
Mashriq Mein Jang Shar Hai To Maghrib Mein Bhi Hai Shar

We enquire of our divine, So tender of Christendom:
If for the East war is unhallowed, Is not war unhallowed for Western arms?

حق سے اگر غرض ہے تو زیبا ہے کیا یہ بات
اسلام کا محاسبہ یورپ سے درگزر

معانی: زیبا: پسندیدہ ہونا ۔ محاسبہ: پوچھ گچھ کرنا ۔ درگذر کرنا: چھوڑ دینا، معاف کر دینا ۔

مطلب: اگر ان مذہبی رہنماؤں کی غرض سچ بات کہنا ہے تو کیا ان کو یہ زیب دیتا ہے کہ وہ اس یورپ کو تو معاف کر دیں جو سربہ سر فوجی طاقت بنا ہوا ہے اور مسلمانوں سے پوچھ گچھ کریں جن کے پاس کوئی فوجی قوت نہیں ہے اور ان کو جہاد ترک کرنے کی نصیحت کریں ۔ حالانکہ ایسا انہیں اہل یورپ کو کہنا چاہیے جنھوں نے اپنی فوجی قوت کی بنا پر کمزور قوموں کے خون سے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں

Haq Se Agar Gharz Hai To Zaiba Hai Kya Ye Baat
Islam Ka Muhasiba, Yourap Se Darguzar!

And if your goal be truth, Is this the right road—
Europe’s faults all glossed, and all Islam’s held to so strict an audit?

Full Book Zarb-e-Kaleem 

people found this article helpful. What about you?
Leave a Reply 0

Your email address will not be published.